کراچی :(بیورورپورٹ)پی پی رہنما تاج حیدر کوعبداللہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں سپرد خاک کردیا گیا۔
نماز جنازہ مسجد یثرب میں ادا کی گئی،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر کامران ٹیسوری، صوبائی وزرا شرجیل میمن، ناصر شاہ، سعید غنی،سلیم ضیائ، میئر کراچی مرتضی وہاب، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر، مہاجر قومی مومنٹ کے چیئرمین آفا ق احمد سمیت سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنما اور زندگی کے دوسرے شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی نے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا،پیپلز پارٹی کی ملک بھر میں سیاسی سرگرمیاں 3 روز تک معطل رہیں گی۔
سینیٹر تاج حیدر سپردخاک،پیپلز پارٹی کا3روزہ سوگ


















