لاہور (ہیلتھ رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے جنرل ہسپتال لاہور اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز کا اچانک دورہ کیا،او پی ڈی میں مریضوں سے ملاقات کی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر او پی ڈی کو کارکردگی بہتر بنانے کا آخری موقع دیا گیا۔وزیر اعلیٰ کمپلینٹ سیل پر ایک اہل کار کو موبائل فون استعمال کرنے پر ہٹا دیا گیا۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ جنرل ہسپتال میں مریضوں کی آسانی کیلئے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں 4 مزید الٹراسانڈ مشینیں فراہم کر دی گئی ہیںاورمریضوں کی آسانی کیلئے کیو مینجمنٹ سسٹم فعال کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنز میں مریضوں کی قطاروں کے رش میں کمی کیلئے بھی کیو مینجمنٹ سسٹم کا نظام فعال کر رہے ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے ایمرجنسی، وزیر اعلیٰ کمپلینٹ کانٹر، نیورولوجی، پرچی کانٹرز، میڈیسن سٹور و دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا۔اس موقع پر پرنسپل پروفیسر سردار الفرید ظفر، ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹر فریاد اور ایم ایس پنز ڈاکٹر عمر اسحاق بھی پہنچ گئے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کے حالات مسلسل مانیٹرنگ سے بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔ایم ایس حضرات مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔ ہسپتالوں کے روزانہ کی بنیاد پر دورے کئے جا رہے ہیں۔ ہسپتالوں میں ادویات کی فہرستیں اور ڈیوٹی روسٹرز ہر وارڈ میں آویزاں ہونے چاہئیں۔ دوسری طرف صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی میں اہم اجلاس منعقدہواجس میں وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز، وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر مسعود صادق اور سی ای او پی ایچ آئی ایم سی ڈاکٹر علی رزاق سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام، چیف منسٹرز ڈائیلسز پروگرام اور چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈاکٹر علی رزاق نے اس حوالہ سے بریفننگ بھی دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام، چیف منسٹرز ڈائیلسز پروگرام اور چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام حکومت پنجاب کے فلیگ شپ پروگرامز ہیں۔ چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت ابھی تک 3100 سے زائد معصوم بچوں کی ہارٹ سرجریز کر چکے ہیں۔ بچوں کی ہارٹ سرجری پنجاب کے 6 سرکاری جبکہ 9 نجی ہسپتالوں میں کی جا رہی ہے۔ چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت مریضوں کو کڈنی/ رینل، لیور، بون میرو، کورنیئل اور کوکلیئر ٹرانسپلانٹ کی مفت سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت رینل ٹرانسپلانٹ کیلئے 14 نجی جبکہ 4 سرکاری، لیور ٹرانسپلانٹ کیلئے 4، بون میرو ٹرانسپلانٹ کیلئے 2 جبکہ کوکلیئر ٹرانسپلانٹ کیلئے 5 ہسپتالوں کو منتخب کیا گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ صحت کے تینوں منفرد پروگرامز کے تحت ابھی تک مریضوں کو اربوں روپوں کے مفت علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے تینوں تاریخی پروگرامز میں بہتری لائی جا رہی ہے۔خواجہ سلما چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام، چیف منسٹرز ڈائیلسز پروگرام اور چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام میں شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جا رہا ہے۔
سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں: خواجہ سلمان رفیق

















