امریکہ میں کامیاب ریفرنڈم،سکھوں نے بھارت سے علیحدگی کا فیصلہ سنادیا

لاس اینجلس :(بیورورپورٹ)امریکہ میں کامیاب ریفرنڈم،سکھوں نے بھارت سے علیحدگی کا فیصلہ سنادیا۔

بھارتی پنجاب کو خالصتان بنانے کیلئے 35 ہزار سے زائد سکھوں نے ووٹنگ میں حصہ لیا، امریکہ بھر سے سکھ کمیونٹی بڑی تعداد میں ووٹ دینے کےلئے لاس اینجلس پہنچی اور سوک سینٹر میں صبح 9 بجے سے شروع ہونے والی ووٹنگ میں بھرپور شرکت کی۔

ریفرنڈم کے دوران سکھ رہنماوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وقت آگیا ہے سکھ اپنی آزاد ریاست قائم کریں،بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت امریکہ، کینیڈا و دیگر ممالک میں سکھوں پر قاتلانہ حملوں میں ملوث ہے، حملوں کے باوجود خالصتان تحریک کو روکنا ممکن نہیں ہوگا،سکھ رہنماوں نے کہا بھارتی پنجاب کو خالصتان بنانے کےلئے 35ہزار سے زائد سکھوں کا ووٹنگ میں حصہ لیناتحریک کی طاقت کا غماز ہے۔

سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہاریفرنڈ م کی اجازت دینے پرٹرمپ انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں،اگلا خالصتان ریفرنڈم 17اگست کو واشنگٹن ڈی سی میں کرایا جائے گا،دنیا بھر کے سکھ ووٹوں کے ذریعے واضح پیغام دے رہے ہیں بھارت کے زیر تسلط نہیں رہنا چاہتے اور گولیوں کا جواب اب ووٹوں سے دیا جائے گا۔