لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دینے والے لوگوں کا روزگار چھیننے پر آگئے ،کے پی حکومت نے مرکز بحالی پراجیکٹ کے 182ملازمین کو ایک ہی دن میں نوکری سے فارغ کردیا ،صوبائی حکومت کے محکمہ اطلاعات سے کروڑ روپے سوشل میڈیا بریگیڈ کو دیئے جاتے ہیںیہی سوشل میڈیا بریگیڈ دن رات پاکستان و قومی سلامتی کے اداروں کےخلاف پروپیگنڈے کرتا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہاکے پی حکومت کے پاس سرکاری وسائل ، پیسہ احتجاج،جلسے اور مارچ پر خرچ کرنے کےلئے ہر وقت دستیاب ہے،سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کےلئے گنڈاپور کے پاس فنڈز نہیں ہوتے،وفاق سے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ کا حصہ برابر وصول کرتے ہیں،کے پی میں بلدیاتی نمائندے 2سال سے فنڈز نہ ملنے پر سڑکوں پر ہیں،تعلیمی ادارے کے ملازمین الگ سے احتجاج کرتے ہیں
وزیر اطلاعات نے کہا پنجاب میں مریم نواز نے صرف ستھرا پنجاب منصوبے میں ایک لاکھ سے زائد افراد کو نوکریاں دیں،درجنوں نئے منصوبوں میں ابتک لاکھوں نئی نوکریاں پیدا ہوئیں ،مریم نواز عوام کی خدمت ، مخالفین روٹی کا نوالہ چھیننے میں مصروف ہیں ۔
پاکستان میں امن و استحکام، بین المسالک ہم آہنگی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے: مقررین
وزیراعلیٰ پنجاب جیل ریفارمز ایجنڈا پر عملدرآمد ، افسران کی ترقیوں ،تقرر و تبادلوں کے احکامات
این ایچ اے میں خود احتسابی ضروری، منصوبوں میں 20سال کی تاخیر تشویشناک ہے:وزیر مواصلات
پائیدار ماہی گیری اور جدید ٹیکنالوجی کا فروغ بلیو اکانومی کےلئے ناگزیر ہے:جنید انوار
سرکاری ملازمین عوام کیلئے آسانیاں پیدا کریں، نارووال کو تعلیمی لحاظ سے ماڈل بناﺅنگا:احسن اقبال
سب کو پاکستانی بن کر پاکستان کے بارے میں سوچنا چاہئے: وزیراعلیٰ پنجاب
پاکستان کرکٹ بورڈ کا 38 کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
پاکستانی ڈرامہ ’در نجات‘ کا جی ٹی اے ورژن وائرل، مکمل ویڈیو دیکھیں
ایران ہمارے ساتھ ڈیل کا خواہشمند، جوہری ہتھیار کبھی حاصل نہیں کرنے دینگے: امریکی صدر
امریکہ، ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار
















