لاہور (ہیلتھ رپورٹر) میو ہسپتال میں انجکشن سے مریضوں کو ری ایکشن کے معاملے پر ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول نے پنجاب بھر میں نجی کمپنی کے انجکشن کا استعمال فوری روکنے کا حکم دیدیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول نے صوبے بھرکی فارمیسیزکو ہدایات جاری کردیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ انجکشن کا استعمال مشتبہ طور پرصحت کیلئے خطرہ ہے،انجکشن ویکسا اورمحلول نیوٹرولائن کا استعمال روک دیاجائے،انجکشن کے مخصوص بیچ استعمال سے روکے جائیں۔ڈائریکٹوریٹ ڈرگ کنٹرول کے مطابق ادویات کے ٹیسٹوں کی رپورٹس آنے تک استعمال روکا جائے،فیصلہ مریضوں کے تحفظ کے پیش نظرکیا گیا۔
ری ایکشن معاملہ، صوبہ میں انجکشن کا استعمال فوری روکنے کا حکم


















