آئی ایم ایف سندھ کی معاشی کارکردگی کا معترف

کراچی:(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف سندھ کی معاشی کارکردگی کامعترف،تعلیم اور صحت عامہ پر فنڈز بڑھانے کا مشورہ دےدیا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی سیکرٹری خزانہ فیاض جتوئی نے آئی ایم ایف وفد سے ملاقات کی، مشن نے 8ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا،سیکرٹری خزانہ نے بریفنگ دی سندھ نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 264ارب کا سرپلس دیا،آئی ایم ایف نے سندھ میں سنگل سیلز ٹیکس گوشوارے کو سراہا اورسندھ کو تعلیم ، صحت عامہ پر فنڈز بڑھانے کا مشورہ دےدیا۔