اسلام آباد:(بیورورپورٹ) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہاہے حکومتی معیشت کااستحکام کا دعویٰ جھوٹا ہے، ملک بد حالی کا شکار ،معیشت کا پہیہ مکمل جام ،انڈسٹریاں بند ہیں۔
سلمان اکرم راجہ ، شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمرایوب نے کہامعیشت میں استحکام کہاں ہے نظر نہیں آتا؟، زراعت مشکل ترین وقت سے گزر رہی ہے،آئی ٹی اورٹیلی کام سیکٹر بہت پیچھے رہ گیا،روپے کی قیمت میں کمی آنے سے 120 ارب کا قرض اضافی چڑھا،قیمت پاکستانیوں کو ادا کرنا ہوگی۔
سیکرٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے ملک میں معیشت کا برا حال ہے،بانی پی ٹی آئی پر200کے قریب مقدمات بنائے گئے، تمام اپوزیشن جماعتوں کواکٹھا کر رہے ہیں، چاہتے ہیں عمران خان کو کسی ڈیل نہیں آئین وقانون کے ذریعے باہرنکالیں
حکومت کا معاشی استحکام کا دعویٰ جھوٹا ہے، عمرایوب
















