ٹرمپ نے ٹیرف برقرار رکھا تو امریکہ کو بجلی کی سپلائی منقطع کردینگے،کینیڈین صوبے کی دھمکی


اونٹاریو :(مشرق نیوز)کینیڈین صوبے اونٹاریو کے پریمیئر ڈگ فورڈ نے دھمکی دی ہے اگر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف برقرار رکھا تو امریکہ کو بجلی کی سپلائی منقطع کر سکتے ہیں۔

ڈگ فورڈ نے کہا امریکی ریاستوں مشی گن، نیویارک اور منیسوٹا کو برآمد کی جانے والی کینیڈین بجلی پر 25 فیصد سرچارج لگائیں گے،امریکہ نے محصولات میں مزید اضافہ کیا تو تینوں امریکی ریاستوں کو مکمل طور پر بجلی کی سپلائی بند کر دیں گے۔

وزیراعلیٰ ڈگ فورڈ نے امریکی کمپنیوں کو صوبے کے انفراسٹرکچر منصوبوں میں بولی دینے سے بھی روک دیا،ڈگ فورڈ نے تینوں امریکی ریاستوں کے قانون سازوں سے بھی رابطہ کیا اور زور دیا صدر ٹرمپ پر دباو ڈالیں کینیڈا پر عائد محصولات واپس لیں ورنہ آپ کے شہریوں کو بجلی کی قلت کا سامنا کرنا پڑےگا دیگر کینیڈین صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی حکمت عملی پر عمل کریں۔