اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سٹیٹ بینک بل پر ووٹنگ کے نتائج جاری کیے جائیں،شبلی فرازنے چیئرمین سینٹ کو خط لکھ دیا۔
سینٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کو خط میں ووٹنگ کا رزلٹ روکنے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے لکھا سینٹ کے گزشتہ اجلاس میں محسن عزیز نے سٹیٹ بینک پرنجی بل پیش کیا،خیبرپختوانخوا اور بلوچستان کے تمام حکومتی واپوزیشن سینیٹرز نے ووٹ کیا،اکثریتی اراکین نے ووٹ دیا،ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے حکومتی شکست کے باعث رزلٹ جاری نہیں کیا ایسے اقدامات سے عوام کا قانون سازی کے عمل سے اعتماد اٹھ جائےگا،سینٹ کے وقاراور عوامی اعتبار کوبرقراررکھنے کیلئے معاملے کانوٹس لیں۔
سٹیٹ بینک بل پر ووٹنگ نتائج جاری کریں،شبلی فرازکاچیئرمین سینٹ کو خط
















