پنجاب ،جیلوں میں ملازمین کی کمی سے سنگین سکیورٹی خطرات لاحق

لاہور (مرزا ندیم بیگ) پنجاب بھر کی جیلوں میں ملازمین کی کمی کے باعث سکیورٹی کا مسئلہ کھڑا ہوگیا۔ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر میاں سالک جلال کی طرف سے کئے گئے مختلف جیلوں کے دوروں کے دوران انکشاف ہوا کہ ٹاورز اور دیگر اہم سکیورٹی بیٹس وارڈرز گارڈ کو تعینات نہیں کیا گیا تھا جس کے بارے میں سپرنٹنڈنٹس کا کہنا تھا کہ وارڈرز کی کمی کی وجہ سے ڈیوٹی نہیں لگائی گئی جبکہ ڈیوٹی بک چیک کرنے پر انکشاف ہوا کہ بڑی تعداد میں وارڈرز لمبی چھٹی پر بھیجے پائے گئے ،تمام ڈی آئی جی جیل خانہ جات اور سپرنٹنڈنٹس کو بھیجے گئے مراسلہ کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر نے جیلوں کے دوروں میں مشاہدہ کیا گیا اہم سکیورٹی بیٹس وارڈر گارڈ تعینات نہیں کئے گئے تھے جو کہ نہ صرف جیل سکیورٹی کیلئے سنگین خطرہ ہے بلکہ ناقص گورننس اور بدانتظامی کی بھی عکاسی بھی کرتا ہے کیونکہ اگر جیلوں میں گارڈ کی کمی ہے تو اتنی بڑی تعداد میں وارڈرز کو حقی رخصت پر بھیجنے کی بجائے انہیں اہم سکیورٹی بیٹس پر تعینات کیا جا سکتا ہے،اسی طرح تمام دن اوور دیگر غیر ضروری بیٹس پر ملازمین کو تعینات کیا گیا جو کہ ہیومن ریسورس کو ضائع کرنے کے مترادف ہے ،اس تناظر میں درج ذیل ہدایات فوری طور پر نافذالعمل ہونگی، جب تک نئی بھرتی عمل میں نہیں آتی تب تک ایک وقت میں ڈسٹرکٹ جیلوں پر چار اور سنٹرل جیلوں پر زیادہ سے زیادہ پانچ وارڈرز ،ہیڈوارڈرز کو ہی حقی رخصت دی جائیگی جو کہ انتہائی ضرورت کے تحت ضرورت کے تحت یا وارڈر کی اپنی شادی وغیرہ کے موقع پر ہی دی جائے جس کا دورانیہ 15 سے 20 دن سے زیادہ نہ ہوگا، اگر مزید حقی رخصت دینا نا گزیر ہو تو پہلے دی گئی رخصت سے واپس آنے والے ملازمین کی جگہ نئے ملازمین کو رخصت دی جائے گی ،تمام سکیورٹی بیٹس بشمول کوٹ موقعہ ،برج گیٹ،داخلی راستے اور داخلی راستے اور دیگر اہم مقامات پر ملازمین کی تعیناتی ہر وقت یقینی بنائی جائیگی اور کوئی بھی بیٹ خالی نہیں چھوڑی جائے گی،تمام دن ملازمین اور دیگر اندرون جیل غیر بیٹس کو rationalizied کرنے کے بعد اضافی ملازمین کو اہم سکیورٹی unattended بیٹس پر تعینات کیا جائے ،اس تمام صورتحال اور جیلوں کی سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ڈی آئی جی جیز اور سپرنٹنڈنٹس کو ہدائت کی جاتی ہے کہ جب تک نئی بھرتی نہیں ہو جاتی، رخصت حقی صرف ان ملازمین کو دی جائے گی جہاں غیر معمولی حالات اور ناگزیر وجوہات ہوں ،باقی وارڈر گارد کو بیج سسٹم کے تحت رخصت اتفاقیہ دی جائے،کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں یا سرپرائز وزٹ کے دوران اگر مذکورہ احکامات پر عملدرآمد نہ پایا گیا تو ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا تحرک بلا تخصیص کیا جائیگا۔