لاہور ( میاں ساجد )70سالہ تاریخ اور شعبہ نرسنگ کسمپرسی کا شکار حقوق پامال حق تلفی ہوا کی بٹیاں اپنے حقوق آج تک نہ حاصل کر سکیں۔ سفید پوش لباس زیب تن کرکے مریضو ں کی ز خم خوردہ رگوں پر مرہم عیسیٰ رکھنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں نہ ستائش نہ عزت افزائی بے لوث خدمات کی آبیاری کرنے وا لا شعبہ نرسنگ کا روبہ زوال ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ پاکستان نرسنگ کونسل ماں کی حیثیت رکھنے کے باوجود نرسنگ شعبہ کیلئے کچھ بھی نہ کرسکا۔ خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ہمارے مسائل کے تدارک کیلئے کردار ادا کریں۔ نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل پنجاب کی امیدوار پریزیڈنٹ نرسز ایسوسی ایشن چلڈرن ہسپتال لاہور مقدس تسنیم کی رونامہ مشرق سے خصوصی گفتگو۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی سطح پر نرسنگ سٹاف کی محرومیوں حقوق کی پامالی اور ان کی حقیقی مسائل کے تدارک کیلئے نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کی امیدوار کے طور پر نرسنگ سٹاف کی نمائندگی کیلئے اپنی آواز بلند کی ہے پنجاب بھر سے نرسنگ سٹاف کا ساتھ چاہئے، بدقسمتی سے نرسنگ کا شعبہ بہت سے دیرینہ مسائل کا شکار ہے۔ پی ایچ ڈی کی حامل نرسنگ سٹاف کوپاکستان میں وہ تکریم میسر نہیں جو ملنی چاہیے بند کمروں میں خود ساختہ الیکشن منعقد کرکے عہدیدران کے وجود کا خاتمہ ہونا خوش آئند اقدامات حقیقی منشور کے ساتھ اور اس پر عملدرآمد کروانے کیلئے میدان عمل میں اتری ہوں۔ اللہ نے منتخب کیا تو سب وعدے وفا ہوں گے۔ ماسٹرز لیول اور پی ایچ ڈی کی ڈگری ہولڈر نرسنگ سٹاف کا نرسنگ سٹاف کا کیڈر ہی نہ ہونا اور پیرا میڈیکل سٹا ف کے ہمہ پلہ حیثیت ملنا زیادتی نہیں، حکومت کی بہت بڑی ناانصافی ہے۔ سیلاب، کورونا، زلزلوں میں اپنے مریضوں کے علاج میں اگلی صف میں نرسنگ سٹاف او رپرموشن اور حقو ق کا علم بلند کرنے پر تھریٹس سیاسی تبادلے اس کی قسمت جس کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا۔ لائنس کی ترسیل کیلئے جتنی سٹاف نرس کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا اور سوچا بھی نہیں جا سکتا۔ ارجنٹ فیس کے باوجود بھی اس کے ساتھ وہی سلوک ہوتا ہے جو عرصہ دراز سے جاری و ساری ہے۔ نرسنگ سٹاف کو اس سہولت کیلئے سب ریجنل دفاترز کا قائم ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ جس کیلئے لاہورریجن اور ملتان ریجن کو شمار کرکے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ نرسنگ سٹاف کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں۔ صدر نرسنگ اسٹاف چلڈرن ہسپتال لاہور مقدس تسنیم نے مزید کہا کہ شعبہ نرسنگ ایک قابل احترام پیشہ بیماروں مصیبت زدوں کیلئے سفید پوش نرس کا کردار تاریخ کے ماتھے کا جھومر ہے عالمی کونسل کا چارٹر نرسوں کے پیشہ کی تعریف اس طرح کرتا ہے کہ نرسیں بیماروں کی شفایابی تک اور دیکھ بھال اور پیشہ ورانہ کردار ادا کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ایک سوال کے جواب میں نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل پنجاب کی امیدوار مقدس تسنیم نے جواب میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خصوصی طور پر کردار ا دا کرکے ہمارے حقیقی مطالبات پر توجہ مزکور کریں۔ اور وزیر ا علیٰ پنجاب نے حکومتی انتظامات اور عوامی امنگوں کے لیے تاریخ ساز اقدامات کرکے پنجاب کی عو ام کے دلو ں پر راج کیا ہے شعبہ نرسنگ کے لیے بھی خصو صی یلیپ لائن اور جدت سے اہم آہنگ ایپ کا اجراءجس تک صرف نرسنگ کو رسائی ملے۔ جبکہ ہمارے الگ کیڈر کے قیام کیلئے فوری اعلان وقت کی اہم ضرورت ہے۔
70 سال سے شعبہ نرسنگ کسمپرسی کا شکار ہے: مقدس تسنیم

















