ڈی جی ISPR کی NCA کے طلبہ، اساتذہ سے ملاقات ،فراخ دلی سے گفتگو

لاہور:(ایجوکیشن رپورٹر)ڈی جی ISPR نے NCA لاہور کے طلبہ اور اساتذہ سے ملاقات کی اور فراخ دلی سے گفتگو کی، NCA کے طلبہ نے ڈی جی ISPR لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری سے پاکستان کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر سوالات کیے۔

طلبہ نے کہا سیشن سے ذہنوں میں موجود پاک فوج کے حوالے سے شبہات بہت حد تک دور ہو گئے ہیں، ڈی جی ISPR لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی نشست کے اختتام پر اساتذہ اور طلبہ نے خواہش کا اظہارکرتے ہوئے کہا غلط معلومات اور غلط فہمیوں کے تدارک کیلئے مستقبل میں بھی سیشنز کا انعقاد ہونا چاہیے۔

پروفیسر شہناز ملہی نے کہا کوئی شک نہیں زلزلہ ہو، کرونا ہو یا کوئی اور قدرتی آفت سب سے پہلے قوم صرف اور صرف پاک فوج کی جانب دیکھتی ہے ، پاک فوج نے کبھی قوم کو مایوس نہیں کیا، ہم سمجھتے ہیں نوجوانوں سمیت پوری قوم کو اگر کسی پر یقین ہے تو وہ صرف پاک فوج پر، NCA کے اساتذہ اور طلبہ نے خصوصی نشست کے اہتمام پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور اسے انتہائی خوش آئند قرار دیا۔