جنرل ہسپتال کو رول ماڈل بنانا مشن، میری ٹیم میں کسی کام چور کی جگہ نہیں: ڈاکٹر فریاد حسین

لاہور (مقصود خالد) ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹر فریاد حسین نے کہا ہے کہ جنرل ہسپتال کو ماڈل دی آف آرٹ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل ہسپتال دوسرے ہسپتالوں کی نسبت ایک قدم آگے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ مشرق سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے مستحق مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کی خدمت عبادت سمجھ کر کرتا ہوں ۔وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر کی ذاتی کاوشوں سے ہسپتال میں مریضوں کے تمام قیمتی ٹیسٹ اور ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ ایمرجنسی میں آنے والوں مریضوں کی تعداد 3 ہزار کے قریب ہے جن کو ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے سو فیصد مفت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ایمرجنسی میں ٹرینڈ عملہ چوبیس گھنٹے موجود رہتا ہے۔ ڈاکٹر فریاد حسین نے کہا کہ نرسز کے بغیر ہیلتھ سسٹم نہیں چل سکتا، جنرل ہسپتال میں ہیلتھ پروفیشنلز سٹاف کی کارکردگی دوسرے ہسپتالوں سے بہتر ہے۔ہسپتال میں ٹیچنگ کیڈر سے تعلق رکھنے افسران اپنی وارڈز میں بہترین کام سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں روزانہ کی بنیاد ہسپتال کا وزٹ کرتا اور مریضوں کی شکایت کا فوری ازالہ کرتا ہوں۔ تمام عملے کو ہدایت دی جاتی ہے کہ مریضوں اور انکے لواحقین سے شفقت سے پیش آئیں۔ میری ٹیم میں کسی کام چور کی کوئی جگہ نہیں،انہوں نے مزید کہا کہ میرے دروازے تمام لوگوں کے کھلے ہیں۔