جدید سہولیات سے آرا ستہ پیٹ سینٹر، اینیمل شیڈ، مسجد کا افتتا ح

لاہور:(ایجوکیشن رپورٹر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسزلاہو ر کے وائس چانسلر میری ٹوریئس پروفیسر ڈاکٹر یونس(تمغہ امتیاز)نے ادارہ فرو غ تعلیم و تو سیع آرٹ سینٹر لاہور میں دور حا ضر کی جدید سہولیات سے آرا ستہ پیٹ سینٹر، اینیمل شیڈ اور مسجدکا افتتا ح کیا۔

دیگر اہم شخصیات میں ڈین فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی،ڈین فیکلٹی آف بائیو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر حبیب الر حمن، ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز بزنس مینجمنٹ پروفیسر ڈاکٹر اعظم،ڈائریکٹر ادارہ فرو غ تعلیم و تو سیع ڈاکٹرعرفان ارشاد سمیت فیکلٹی ممبران، ایڈ منسٹریٹیو افسران کی کثیر تعداداس مو قع پر مو جود تھی، ڈاکٹر یونس نے دیگر شخصیا ت کےساتھ ادارہ فرو غ تعلیم و تو سیع کے مختلف سیکشنز میں نئی بننے والی سہولیات کا جا ئزہلیتے ہوئے کہا طلبہ اور فارمنگ کمیو نٹی کی بہت بڑی تعداد مستقبل میں پیٹ سینٹر اور اینیمل شیڈ جیسی سہو لیات سے مستفید ہو گی۔