پیڈیاٹرک کارڈیک سرجری کو مکمل فعال بنانا پنجاب حکومت کی ترجیح ہے: سلمان رفیق

لاہور، فیصل آباد (ہیلتھ رپورٹر+ بیورو رپورٹ) صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود اور سپیشل سیکرٹری آپریشنز طارق محمود رحمانی ہمراہ تھے۔صوبائی وزیرصحت نے کانفرنس روم میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت بھی کی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جارہے ہیں۔اس ادارہ میں میڈیکل آفیسرز سمیت پوسٹ گریجوایٹ ٹرینیزکی تعیناتی ہوگی۔ آئی سی یو میں بیڈز کو وینٹی لیٹر سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پیڈیاٹرک کارڈیک سرجری کو مکمل فعال بنانا ہماری اوّلین ترجیح ہے۔ سینئر رجسٹرار اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز سمیت ڈاکٹرز کی کمی جلد پوری ہوگی۔ چیف منسٹرز فری ہارٹ سرجری پروگرام کو کامیاب بنانا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ حکومت پنجاب صحت کے شعبہ میں تاریخی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کارڈیالوجی ہسپتالوں کی صلاحیت میں اضافہ کر رہی ہیں۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کو ہیومن ریسورس مکمل کرنے کے لئے چلڈرن ہسپتال،الائیڈ I اور الائیڈ II کے ڈاکٹرز کی فہرست فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ دریں اثناءصوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے چلڈرن ہسپتال فیصل آبادکا دورہ کیا۔سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود اور سپیشل سیکرٹری آپریشنز طارق محمود رحمانی بھی ہمراہ تھے۔ڈاکٹر فرقد عالمگیر، چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی، ایڈیشنل سیکرٹری انور بریار اور ڈپٹی سیکرٹری فنانس حماد الرب بھی ہمراہ تھے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر عبدالرزاق نے اس موقع پر بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بائیو میڈیکل سامان، ایچ آر، ری ویمپنگ و دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ری ویمپنگ منصوبوں کو فاسٹ ٹریک پر مکمل کر رہے ہیں۔ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جارہے ہیں۔ چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پیڈیاٹرک کارڈیک سرجری کو مکمل فعال بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ چیف منسٹرز فری ہارٹ سرجری پروگرام کو کامیاب بنانا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ وزیرصحت پنجاب نے کہاکہ حکومت پنجاب صحت کے شعبہ میں تاریخی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت پنجاب کے چلڈرن ہسپتالوں کی صلاحیت میں اضافہ کیا گیا ہے۔