بنوں: ( ) دہشت گردوں نے پولیس چوکی پر حملہ کر کے 2 پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر رات گئے دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ، نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جام شہادت نوش کر گئے، شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں ضیاء اور رحیم شامل ہیں۔
چوکی فتح خیل پر دہشت گردوں کا تیسرا حملہ ہے۔
بنوں:پولیس چوکی پر حملہ ، 2 پولیس اہلکار شہید
















