چیف الیکشن کمشنر کےلئے قاضی فائز عیسیٰ کے نام کی گونج

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیف الیکشن کمشنر ، ممبران کی تعیناتی کے معاملے پر حکومت ، اپوزیشن میں مشاورت کاآغاز،حکومت نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کےلئے سابق ججز، بیوروکریٹس کے ناموں پر غور شروع کردیا۔

اہم حکومتی اتحادی چیف الیکشن کمشنر کےلئے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حامی ہیں،ن لیگ میںسابق ججز ناصر الملک، تصدق جیلانی کے ناموں پر بھی غور جاری ہے، ن لیگ نام فائل کرنے کے بعد صدر آصف زرداری اور اتحادیوں سے مشاورت کرے گی،پی ٹی آئی کی جانب سے اوریا مقبول جان کے نام پر غور کیا گیا۔