پاک امریکہ تعلقات کی سمت اچھی ،عوامی رابطے مضبوط ہونے چاہئیں،بلاول بھٹو

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے پاک امریکہ تعلقات اچھی سمت گامزن، مزید بہتری کی گنجائش ہے،عوامی رابطے مضبوط ہونے چاہئیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہامذہب کو تقسیم کرنے کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہئے،ہر کسی کا ایک نظریہ ہوتا ہے،اپنی زندگی میں کئی قربانیاں دینی پڑیں، مختلف مذاہب کے لوگوں کے مل بیٹھنے کا اچھا موقع ہے، نیشنل پریئر بریک فاسٹ میں شرکت کیلئے امریکہ آیا ، عوامی رابطے مضبوط ہونے چاہئیں،تمام ملاقاتیں ذاتی حیثیت میں کیں،معاشرے کو تقسیم سے بچانے کیلئے بین المذاہب پروگرامز اہم ہیں۔