واشنگٹن،تل ابیب:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے غزہ میں امریکی فوجیوں کی ضرورت نہیں ،اسرائیل جنگ ختم ہونے کے بعد فلسطینی اراضی کو امریکہ کے حوالے کرے گا۔
اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا اسرائیل محصور علاقے میں لڑائی ختم ہونے کے بعد غزہ کو امریکہ کے حوالے کر ے گا،دنیا کی بہترین ترقیاتی ٹیموں کےساتھ ملکر غزہ کی تعمیر نو کریں گے،امریکی اقدامات سے غزہ میں استحکام آئے گا۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے اعلان کے بعد اسرائیل نے اپنی فوج کو تیار رہنے کا حکم دے دیا۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا اسرائیلی فوج غزہ کے رہائشیوں کو رضا کارانہ طور پر علاقہ چھوڑنے کا منصوبہ تیار کرے،صدر ٹرمپ کے جرات مندانہ منصوبے کا خیرمقدم کرتا ہوں، غزہ کے رہائشیوں کو بھی علاقہ چھوڑنے اور ہجرت کرنے کی آزادی دی جانی چاہیے جیسا دنیا بھر میں معمول ہے،نقل مکانی کے مجوزہ منصوبے میں زمینی راستے سمیت سمندری اور فضائی راستوں سے بھی جانے کےلئے خصوصی انتظامات شامل ہوں گے۔
اسرائیل جنگ ختم ہونے کے بعد غزہ کو امریکہ کے حوالے کر ے گا،ٹرمپ
















