شہبازبے بس ،پرچی آنے پر مذاکرات کےلئے تیار ہوتے ہیں،عمرایوب

سرگودھا،پشاور:(بیورورپورٹ)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرا یوب نے کہاہے شہبازبے بس وزیراعظم،پرچی آنے پر مذاکرات کےلئے تیار ہو جاتے ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے عمر ایوب نے کہاوزیراعظم کی کوئی حیثیت نہیں،پی ٹی آئی عوام کے ووٹ سے اقتدار میں آئی، موجودہ حکومت کی پالیسیوں نے مہنگائی بڑھادی،پیپلز پارٹی سندھ کے لوگوں کا سودا کرکے پانی کی تقسیم پر راضی ہو جائے گی،پیکا ایکٹ ترمیم کو مسترد کرتے ہیں، حکومت آزادی رائے پر قدغن لگا رہی ہے، پیپلز پارٹی پیکا قانون کےخلاف باتیں کرتی تھی لیکن اب خاموش ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہاامریکہ میں اقتدار کی تبدیلی سے تعلق نہ ہی کوئی امید ہے،موجودہ سیاسی بحران کے ذمہ دار سکندر سلطان راجہ ہیں،آرٹیکل 6لگنا چاہیے،پارلیمانی کمیٹی بنانے کےلئے میرے خط کا ابھی تک وزیراعظم کی طرف سے جواب نہیں دیا گیا ،معاملے کو لٹکانے نہیں دیں گے،8 فروری کو صوابی میں بھرپور جلسہ ہوگا۔

ادھر پی ٹی آئی رہنماشوکت یوسفزئی نے کہا وزیراعظم صاحب مذاکرات کی دعوت تلخ لہجے کے ساتھ نہیں دی جاتی،دھمکیاں دیں، انتشاری کہیں اور پھر مذاکرات کی دعوت بھی ہو ایسا نہیں چل سکتا،مذاکرات سے نہیں بھاگے بلکہ وفاقی حکومت بیک فٹ پر چلی گئی ،حکومت جوڈیشل کمیشن کا اعلان کر دے مذاکرات کےلئے تیار ہیں۔