امریکہ، غیرقانونی تارکین کو گوانتانامو بے بھیجنے کا قانون منظور

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکہ میں غیرقانونی تارکین کو گوانتانامو بے بھیجنے کا قانون منظور،صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دستخط کر دئیے ۔

قانون کے تحت امریکہ میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کو گرفتار کرنا، حراست میں لینا اور جبری بے دخل کرنا مزید آسان ہو جائے گا،بل کو ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز دونوں کی حمایت حاصل تھی۔

صدر ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا قانون سے امریکی عوام کی حفاظت میں اضافہ ،سینکڑوںزندگیاں محفوظ ہوں گی،بل کے تحت گوانتانامو بے میں 30000 بستر دستیاب ہیں، غیر قانونی تارکین وطن اور مجرموں کو رکھا جا سکے گا،امریکی حدود میں غیرقانونی تارکین وطن کےخلاف کارروائیاں تیز ہوں گی اور ملکی سلامتی کو مزید مستحکم بنایا جا سکے گا۔