واشنگٹن :(خواجہ فاروق)امریکہ میں مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر دریا میں جا گرا،67 افراد ہلاک ہوگئے۔
فلائٹ ریڈار کے مطابق طیارے کو حادثہ مقامی وقت کے مطاق شام 8 بجکر 48 منٹ پر پیش آیا، رفتار 166 کلو میٹر فی گھنٹہ ،طیارے میں 64 مسافر ،فوجی ہیلی کاپٹر میں 3 اہلکار سوار تھے،ہیلی کاپٹر سے ٹکرانے کے بعد مسافر طیارہ پوٹومیک دریا میں گرگیا،اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کرکے متعدد لاشوںکو نکال لیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق مسافر طیارے سے ٹکرانے والا بلیک ہاک فوجی ہیلی کاپٹرتربیتی پرواز پر تھا،حادثے کے بعد ریگن نیشنل ائیرپورٹ پرتمام پروازیں معطل کرکے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فضائی حادثے سے آگاہ کیا گیا ،واشنگٹن ڈی سی فائر چیف نے کہا خراب موسم،شدید سردی ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ رہا۔
ادھر امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طیارہ حادثے پر ملٹری ہیلی کاپٹر کے عملے اور ہوائی اڈے پر ٹریفک کنٹرولرز کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھا دیئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر لکھا حادثے کو روکا جانا چاہیے تھا، ملٹری ہیلی کاپٹر فضا میں مسافر طیارے کے اوپر یا نیچے کیوں نہیں نکلا؟، ہوائی جہاز ہوائی اڈے تک پہنچنے کےلئے بہترین اور معمول کی سمت ،ہیلی کاپٹر سیدھا ہوائی جہاز کی طرف بڑھ رہا تھا، صاف ستھری رات ، مطلع صاف ،ہوائی جہاز کی روشنیاں بھی جل رہی تھیں۔
امریکی صدر نے سوال اٹھایا پھر کیوں ملٹری ہیلی کاپٹر نے طیارے کے اوپر یا نیچے سے گزرنے جانے یا پھر واپس مڑ جانے کی کوشش کیوں نہیں کی، کنٹرول ٹاور نے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ سے کیوں نہیں پوچھا کیا آپ نے اپنے سامنے مسافر طیارہ دیکھا،بری صورتحال ہے۔
مزید برآں ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر تباہ ہونیوالے مسافر طیارے میں سوار تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی،امریکی صدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاقوم کےلئے مشکل وقت ہے، حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچا، طیارے میں کچھ روسی و باصلاحیت لوگ سوار تھے،ہمیشہ امریکہ کی حفاظت کو پہلے رکھا، 2016 میں وائٹ ہاوس آنے کے بعد سیفٹی کو ترجیح دی،حادثے کی وجہ سے امریکی عوام غم میں ہیں ، انتظامیہ ایو ی ایشن سیفٹی کیلئے قابل افراد کو نامزد کرے گی،یو ایس ملٹری واقعہ کی انکوائری کرے گی۔
امریکہ میں مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر دریا میں جا گرا،67 افراد ہلاک


















