عمران خان پرپنجاب میں 59 مقدمات درج ،26میں گرفتار

لاہور:(کورٹ رپورٹر )سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان پرپنجاب میں 59 مقدمات درج ،26میں گرفتار،لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ سامنے آگئی۔

رپورٹ میں کہا گیابانی پی ٹی آئی کی 18 مقدمات میں بعدازگرفتاری درخواست ضمانتیں منظور،2 میںبےگناہ قرار دیا جا چکا ، 59 میں سے 21 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی ایف آئی آرز میں نامزد ہیں،38 مقدمات میں سپلیمنٹری بیان کے بعد نامزد کیا گیا، عمران خان کے خلاف درج 9 مقدمات میں تفتیش ہی مکمل نہیں ہو سکی،48 مقدمات میں نامکمل چالان جمع کرائے گئے۔