ملک میں مارشل لا،عدالتی نظام مفلوج ہے:اسدقیصر

پشاور: (بیورورپورٹ)سابق سپیکر قومی اسمبلی ورہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہاہے ملک میں عملاً مارشل لا نافذ،26ویں آئینی ترمیم نے عدالتی نظام کو مفلوج کردیا۔

صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا پشاور آتے ہوئے خوشی محسوس کرتا ہوں ، مقدمات جعلی ، جھوٹ اور سیاسی انتقام پر مبنی ہیں، سیاسی لوگوں کےخلاف دہشتگردی اور بغاوت کے مقدمات بنائے جارہے ہیں، 26 نومبر کا تشدد پوری دنیا نے دیکھا، غریب پختون ریڑھی بان،ٹیکسی ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا، انصاف کی کوئی توقع نہیں،، سویلینز کے ملٹری کورٹس میں ٹرائل پر دنیا میں آوازیں اٹھ رہی ہیں، اوپن ٹرائل ہونے چاہئیں،وکلاءکی ذمہ داری ہے رہنمائی کریں۔