فوجی ادارے جلانے والوں کو مذاکرات کا حق نہیں:سپیکر پنجاب اسمبلی

قصور:(بیورورپورٹ)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خاں نے کہا ہے جرم اور سیاست میں فرق ہونا ضروری ہے،فوجی ادارے جلانے والوں کو مذاکرات کا حق نہیں، فوجی اداروں پر حملے کرنے والوں کو کسی رعایت کی توقع نہیں رکھنی چاہیے اور قانون کی بالادستی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا،ایبسولوٹلی ناٹ والے اب امریکہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قصور میں نجی سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

9 مئی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا ایسے ناقابل معافی جرائم کو مذاکرات کی آڑ میں چھپایا نہیں جا سکتا، جھونپڑی جلانے پر 25 سال ضمانت نہیں ہوتی، تقریب کے دوران سپیکر پنجاب اسمبلی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے ۔