نئی دہلی:(مشرق نیوز)سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ کی آخری رسومات پورے فوجی اعزاز کےساتھ سرکاری طور پر جمنا کنارے ادا کر دی گئیں۔
آخری رسومات کے مرحلے کی قیادت صدر دروپدی مرمو نے کی، تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی ،اعلیٰ سویلین و فوجی عہدیدار وں،بھوٹان کے بادشاہ جگمے کھیسر نامگیل وانگچک نے بھی شرکت کی۔
قبل ازیں ہزاروں سوگوار منموہن سنگھ کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے جمع ہوئے، پھولوں کے ہاروں سے لپٹے تابوت کو گارڈ آف آنر کےساتھ نئی دہلی میں کانگریس پارٹی ہیڈکوارٹر اور بعدازاںشمشان گھاٹ لےجایا گیا۔
منموہن سنگھ کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کیساتھ ادا
















