حکومت افغانستان کے معاملے پر تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے،اسد قیصر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے حکو مت سے افغانستان کے معاملے پر تمام جماعتوں کو اعتماد میں لینے کامطالبہ کردیا۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے کہاافغانستان کےساتھ موجودہ صورتحال پر گہری تشویش ہے، دونوں ممالک موجودہ صورتحال مذاکرات اور سفارتی چینل سے حل کرےں،افغانستان کےساتھ دینی و خونی رشتہ ،گہرے روابط ہیں،موجودہ صورت حال خطے میں عدم استحکام پیدا کر سکتی ہے، وفاقی حکومت افغانستان کے معاملے پر تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہاخیبر پختونخوا کی سیاسی قیادت پر مشتمل جرگہ بنا کر تجاویز کے مطابق معاملہ آگے بڑھایا جائے،جنگ، تشدد اور جارحیت کسی مسئلے کا حل نہیں، پاکستان ،افغانستان اپنے تحفظات ایک دوسرے کے سامنے رکھیں۔