لاہور:( ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحانی نتائج جاری کردیئے۔
،لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے دوسرے سالانہ امتحانات میں 49ہزار 465امیدواروں نے شرکت کی،امتحانات میں 31ہزار 329امیدوار فیل ہوئے جبکہ صرف 18 ہزار 136 امیدوار پاس ہوسکے، امتحان میں کامیابی کا تناسب 36فیصد سے زائد رہا۔
،گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ کے سکینڈ اینول امتحانات 2024میں 34ہزار 895امیدواروں نے شرکت کی،کنٹرولر امتحانات گوجرانوالہ بورڈ کے مطابق امتحان میں 21ہزار 911 امیدوار دوبارہ فیل جبکہ 12 ہزار 985 امیدوار کامیاب قرار پائے، امتحانات میں کامیابی کا تناسب 37.21 فیصد رہا۔
ملتان تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام منعقدہ انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحانات میں 16ہزار 774امیدوار شریک ہوئے جن میں سے صرف 6 ہزار 630 پاس ہوئے ، امتحان میں پاس ہونے والوں کا تناسب39.53 فیصد رہا۔
انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نتائج کااعلان،لاہور میںکامیابی کا تناسب36فیصد

















