پی ٹی آئی نے سول نافرمانی اقدامات روک لئے،مطالبات کاڈرافٹ تیار

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے سول نافرمانی کے اقدامات روک لیے، مطالبات کاڈرافٹ تیار کرلیاگیا۔

ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی ٹیم کی تشکیل کے باعث سول نافرمانی کے اقدامات روکے گئے،5ہزار سیاسی کارکنوں کی رہائی فہرست تیار کرلی گئی،بانی پی ٹی آئی عمران خان کانام سرفہرست ہے،9 مئی اور 26 نومبر کی انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن کے مطالبات کیے جائیں گے،تیار ڈرافٹ کے مطابق جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ کے 3 انتہائی سینئر ججز پر مشتمل ہونے کا مطالبہ کیا جائے گا۔