یمن سے تل ابیب پر ہائپر سانک میزائل حملہ، 16 اسرائیلی زخمی

تل ابیب،صنعا:(مشرق نیوز)یمن سے تل ابیب پر ہائپر سانک میزائل حملہ، 16 اسرائیلی زخمی ہوگئے،میزائل تل ابیب کے پارک میں گرا۔

حوثی فورسز کے مطابق جافا کے مقام پر اسرائیلی فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا ، حملے میں اسرائیل کا فضائی دفاعی نظام ناکام ہوگیا،ترجمان نے کہا فوجی ہدف کو نشانہ بنانے کےلئے ہائپر سونک بیلسٹک میزائل استعمال کیا،اسرائیلی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا فضائی دفاعی نظام میزائل کو روکنے میں ناکام رہا۔

دوسری جانب امریکہ نے شدید جوابی بمباری کرتے ہوئے حوثیوں کی میزائل اور کمانڈ اینڈ کنٹرول تنصیبات کو نشانہ بنایا ،بحیرہ احمر میں بھی حوثیوں کے متعدد ڈرونز اور اینٹی شپ کروز میزائل کو مار گرایا گیا،امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ نے کہا کارروائی کا مقصد حوثی آپریشنز کو نقصان پہنچانا ہے،آپریشن کےلئے امریکی ساختہ ایف اے 18 ہورنیٹ فائٹر طیارے استعمال کیے گئے۔