بہت ہوگیا دنیا غزہ کے مظلوموں کی آہ و بکا سنے:شہباز شریف

قاہرہ (مشرق نیوز) وزیراعظم نواز شریف نے عالمی برداری پر زور دیا ہے وہ غزہ کے مظلوموں کی آہ و بکا سنے،ڈی-ایٹ سمٹ کے موقع پر فلسطین اور لبنان کی صورت حال پر خصوصی اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا میں پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے D-8سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر غزہ اور لبنان پر خصوصی اجلاس بلانے کے اس بروقت اقدام پر صدر عبدالفتاح السیسی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں،اسرائیل کے بے دریغ مظالم غزہ میں تباہی مچانے کے بعد اب مغربی کنارے تک پھیل چکے ہیں، یہ ایک ایسی آگ بھڑک رہی ہے جو پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے، اکتوبر 2023 سے غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ حالیہ تاریخ کے تاریک ترین بابوں میں سے ایک ہے، یہ ایک بہت بڑا انسانی المیہ ہے جس کا تصور بھی انتہائی خوفناک ہے، پاکستان نے مسلسل سخت الفاظ میں اسرائیل کی غزہ، مغربی کنارے، لبنان اور شام کےخلاف جارحیت کی مذمت کی ہے، اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی فار فلسطین کےخلاف کارروائی بھی اتنی ہی قابل مذمت ہے، اقوام متحدہ ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی فار فلسطین، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی مظالم سے متاثر لاکھوں بے بس فلسطینیوں کےلئے لائف لائن ہے،وزیراعظم نے کہا پاکستان نے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل اور او آئی سی کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کی کلید کے طور پر منصفانہ، جامع اور دیرپا دو ریاستی حل کی مسلسل وکالت کی ہے، 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک قابل عمل، خودمختار ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، پاکستان جنگ بندی کے حصول کےلئے تمام بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، ہمیں غزہ، مغربی کنارے، لبنان اور دیگر جنگ زدہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کےلئے مناسب فنڈز کی فراہمی پر غور کرنا چاہیے جو اسرائیلی بمباری سے تباہ ہو گئے ہیں، پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جنہوں نے مصر اور اردن کے راستے فلسطین کےلئے امدادی سامان روانہ کیا ہے، امدادی کام کو جاری رکھا جانا چاہیے تاکہ لاکھوں جنگ سے متاثرین کی بقا کو یقینی بنایا جا سکے، شہباز شریف نے کہا لاکھوں نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت، ڈیٹا اینالیٹکس اور سائبر سکیورٹی کے حوالے سے فنی تربیت فراہم کی گئی پاکستان دنیا کی سب سے بڑی فری لانسر کی کمیونٹیز میں سے ایک ہے، اجلاس کی میزبانی پر مصری حکومت اور اس کی قیادت کو مبارکباد دیتے ہیں جبکہ اپنے برادر ملک آذربائیجان کو ڈی ایٹ کے نئے رکن کے طور پر خوش آمدید کہتے ہیں، مجھے یقین ہے آذربائیجان، صدر الہام علییوف کی قابل قیادت میں ڈی ایٹ کے مقاصد کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گا، نوجوان اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار، معاشی ترقی کے کلیدی محرک ہیں، نوجوان توانائی، نئے خیالات اور تخلیقی صلاحیتوں سے بھرپور ہیں، ایس ایم ایز ملازمتیں پیدا کرتے ہیں، اختراع اور مقامی کاروبار کو فروغ دیتے ہیں، ڈی ایٹ رکن ممالک کےلئے نوجوانوں کو بااختیار بنانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے، رواں سال کے سمٹ کی تھیم ”نوجوانوں میں سرمایہ کاری، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے رجحان کا فروغ“ دراصل 21ویں صدی میں ہماری اجتماعی خوشحالی کےلئے بلیو پرنٹ ہے،وزیر اعظم نے کہا نوجوانوں میں سرمایہ کاری اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کی جانب رجحان کا فروغ ہماری سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان کی آبادی کا 60فیصد سے زیادہ حصہ 30 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے جو کہ جدت اور ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، حکومت پاکستان اپنے فلیگ شپ یوتھ پروگرام کے ذریعے معیاری تعلیم فراہم کرنے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور پیداواری مواقع فراہم کرنے کےلئے پرعزم ہے، 2013 سے اب تک پروگرام کے ذریعے لائق اور قابل طالب علموں میں 600,000 سے زائد لیپ ٹاپس تقسیم کیے جا چکے ہیں اور ہزاروں اسکالرشپس دی گئی ہیں، گیارہواں ڈی ایٹ سمٹ ایس ایم ایز کے حوالے سے اشتراک کا ایک نادر موقع ہے، مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے ہماری کابینہ نے ڈی ایٹ رکن ممالک کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدے کےساتھ ساتھ اس کے پروٹوکول کے نفاذ کی منظوری دےدی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے قاہرہ میں D-8 سربراہی اجلاس کے موقع پر انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو سے ملاقات کی، وزیر اعظم نے پرابوو سوبیانتو کو صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی،دوران ملاقات دونوں رہنماو¿ں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جس میں دو طرفہ تعلقات بشمول سیاسی، تجارتی اور اقتصادی امور کے علاوہ کثیر الجہتی فورمز پر تعاون شامل ہیں، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کو برقرار رکھنے کیلئے قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا گیا،شہباز شریف نے صدر پرابوو سوبیانتو کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کر لی علاوہ ازیں پاکستان او ر بنگلہ دیش نے دو طرفہ تعلقات میں حالیہ مثبت پیش رفت اور بڑھتے ہوئے اعلیٰ سطح کے رابطوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ، اتفاق وزیراعظم شہباز شریف اور عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر یونس کے مابین ڈی۔ایٹ سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات میں کیا گیا، دونوں رہنماﺅں کی ملاقات پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین موجودہ خیر سگالی اور برادرانہ تعلقات کی حقیقی عکاس ہے، وزیراعظم نے ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین تاریخی، مذہبی اور ثقافتی روابط کو اجاگر کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون بالخصوص تجارت، عوام کے درمیان رابطوں اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا، شہباز شریف نے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کےلئے مشترکہ کوششیں کرنے بالخصوص کیمیکلز، سیمنٹ کلینکر، آلات جراحی ، لیدر مصنوعات اور آئی ٹی سیکٹر جیسے شعبوں میں باہمی تجارت کو فروغ دینے کے وسیع امکانات سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا،شہباز شریف نے پاکستانی ویزا کے درخواست دہندگان کیلئے اضافی کلیئرنس کی شرط ختم کرنے پر بھی بنگلہ دیش کا شکریہ ادا کیا، دونوں رہنماو¿ں نے دو طرفہ تعلقات میں حالیہ مثبت پیش رفت اور بڑھتے ہوئے اعلیٰ سطح کے رابطوں پر بھی اطمینان کا اظہار کیا،رہنماﺅں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسیع اور گہرا کرنے پر اتفاق کیا، انہوں نے باہمی طور پر فائدہ مند ترقیاتی مقاصد کے حصول کی کوششوں کو ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا،دونوں رہنماو¿ں نے عوام سے عوام کے رابطوں اور ثقافتی تبادلوں کی اہمیت کو تسلیم کیا جس میں فنکار، کھلاڑی، ماہرین تعلیم اور طلبا شامل ہیں، دونوں رہنماو¿ں نے بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان اور پاکستانی فنکاروں کے ڈھاکہ میں کنسرٹ کے انعقاد پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے ڈی۔8 سمیت مختلف کثیرالجہتی فورمز پر تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا،قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف ڈی۔ایٹ سربراہ اجلاس میں شرکت کےلئے مصر کے شاہی محل پہنچنے پر مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے وزیراعظم کا خیرمقدم کیا، شاہی محل آمد کے بعد وزیراعظم نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کئے،وزیراعظم نے ڈی۔ایٹ ممبران سے ا نشستوں پر جا کر مصافحہ کیا اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہارکیا۔