لاہور: (ہیلتھ رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن میں اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں سی ای او ڈاکٹر ثاقب عزیز، ڈاکٹر مشتاق سلہریا و دیگر افسران موجود تھے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کے دوران پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا،سی ای او ڈاکٹر ثاقب عزیز نے مختلف اقدامات پر بریفنگ دی،سی ای او ڈاکٹر ثاقب عزیز نے صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو ادارہ کی سالانہ رپورٹ بھی پیش کی۔
سلمان رفیق نے کہاپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن صوبہ بھر کے سرکاری و نجی ہسپتالوں کی مسلسل انسپکشن کو یقینی بنا رہا ہے۔ ابھی تک حکومت پنجاب صوبہ بھر میں 55 ہزار سے زائد عطائیوں کے کاروبار بند کرا چکی، اتائی نام نہاد ڈاکٹرز بن کر معصوم انسانی جانوں سے انتہائی خطرناک طریقوں سے کھیل رہے ہیں،پورے پنجاب میں انسپکشن کے دوران چلڈرن ہسپتال لاہور اور پی کے ایل آئی کے انڈی کیٹرز الحمدللہ سب سے بہتر ہیں،پنجاب میں ابھی بھی زیادہ تر او پی ڈی، ایمرجنسی اور سرجریز سرکاری ہسپتالوں میں ہو رہی ہیں
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاپنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں انفیکشن کنٹرول کی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانا ہوگا،تعلیمی اداروں میں جا کر صفائی ستھرائی پرآگاہی سیمینارز کا انعقاد کرنا ہو گا، سرکاری ہسپتالوں میں کوالٹی امپروومنٹ کے شعبہ کو بھی فعال کرنے کی ضرورت ہے۔
ہسپتالوں میں انفیکشن کنٹرول کی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانا ہوگا،سلمان رفیق

















