راولپنڈی ،پشاور:(بیورورپورٹ) جی ایچ کیو حملہ کیس میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ،عدالت نے گرفتار کرکے پیش کرنے کاحکم دےدیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس پر سماعت کی، سپیشل پراسیکیوٹر نے ملزموں کی غیر حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی،عدالت نے غیر حاضری پر علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے عدالت پیش ہونے کا حکم دیدیا،عدالت نے راجہ بشارت، زرتاج گل، بلال اعجاز سمیت دیگر 46 ملزموں کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کانوکیشن سے خطاب میںاقرا نیشنل یونیورسٹی کیلئے 3 کروڑ روپے گرانٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہاصوبے کے حالات غلط پالیسی کی وجہ سے خراب ہیں،خوشی ہوئی یونیورسٹی پرائیویٹ سیکٹر میں تعلیم کے فروغ کیلئے کام کررہی ہے، حکومت کبھی بھی عوام اور نجی شعبے کے تعاون کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی، مسائل کے حل کیلئے ملکر کردار ادا کرنے پر پرائیویٹ سیکٹر کو سپورٹ کریں گے۔
علی امین گنڈا پور نے کہاصوبے کے حالات غلط پالیسی کی وجہ سے خراب ہیں، صوبے میں قیام امن کیلئے فورسز اور عوام نے قربانیاں دیں،مقابلہ کرنا سیکھیں، آپ کو کوئی بھی شکست نہیں دے سکتا،ایف آئی آر بھی ڈگری ہوتی ہے، مجھ پر 256 ایف آئی آر درج کی گئیں۔
سب کو پاکستانی بن کر پاکستان کے بارے میں سوچنا چاہئے: وزیراعلیٰ پنجاب
پاکستان کرکٹ بورڈ کا 38 کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
پاکستانی ڈرامہ ’در نجات‘ کا جی ٹی اے ورژن وائرل، مکمل ویڈیو دیکھیں
ایران ہمارے ساتھ ڈیل کا خواہشمند، جوہری ہتھیار کبھی حاصل نہیں کرنے دینگے: امریکی صدر
امریکہ، ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار
ملک بھر میں خناق، کالی کھانسی، خسرہ اور موسمی انفلوئنزا کے کیسوں میں اضافہ
الزامات کے بجائے خطے کے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک
فوج کو اپنی قوم کے مقابلے میں طاقتور نہیں دیکھنا چاہتے: مولانا فضل الرحمن
سابق وزیر لیاقت بھٹی قتل، 3 ذاتی محافظ گرفتار، تفتیش میں اہم انکشافات متوقع
کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کو بجلی کا بڑا جھٹکا لگنے کا خدشہ
















