نیویارک (بیورو رپورٹ) پاکستان ہاوس نیو یارک میں علی زئی فاونڈیشن انٹرنیشنل، فورتھ پلر انٹرنیشنل اور پاک وطن ٹی وی کی مشترکہ کاوشوں سے لٹل پاکستان نیو یارک کے پاکستان ہاوس میں گزشتہ اتوار کو ایک شاندار بزنس سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیمینار میں پاکستانی امریکن تاجروں کے علاوہ ٹرائی سٹاٹس ایریا کے کئی امریکن کاروباری شخصیات خواتین جن میں خواتین بھی شامل تھیں، نے بھی بھرپور طور پر شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مبارک سے کیا گیا، مشہور نعت خوان اور سنگر ملکہ آرزو نے اپنی خوبصورت آواز کے ذریعے ادا کر کے حاضرین سے داد تحسین حاصل کی۔ پاکستان ہاوس کے بانی نسیم خان علیزئی نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کھا۔ فاروق مرزا نے سٹیج پر موجود امریکن مہمانوں کا تعارف کرایا۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض مزرا فاروق حیدر نے ادا کئے۔ سیمینار کی صدارت پاکستان قونصلیٹ کے نائب کونسل جنرل عمر شیخ نے کی، مہمان خصوصی سمال بزنس کمشنر آف نیو یارک مس دےنشل گروس تھی، اسکے علاوہ چیمبر آف کامرس کے سی ای و مسٹر دوی ہونگ، کورین چیمبر آف کامرس کے چیئرمین مسٹر جیمز کم، بروک لین چیمبر آف کامرس کے نائب صدر مسٹر گل سگلر، ڈپٹی چیف آف نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ مسٹر رچی ٹیلر، پاکستانی قونصلیٹ کے ٹریڈ منسٹر عدنان محمود اعوان، برج تنظیم کے بانی مسٹر مارک ایپل، سابق ہوسٹ آف وزیراعظم پاکستان مسٹر مائکل کیٹ، سیاہ فام بزنس کمیونٹی کے لیڈر مسٹر بل بلینکن نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ علی زئی فاونڈیشن انٹرنیشنل اور امریکہ کے واحد پاکستان ہاوس(رجسٹرڈ) کے بانی نسیم خان علی زئی، فورتھ پلر انٹرنیشنل کے چیئرمین فاروق مرزا اور پاک وطن کے بانی سید زاہد شہباز شاہ نے پاکستان ہاوس کے پلیٹ فارم سے اپنی زبردست کاوشوں سے اس سیمینار کو ممکن بنایا۔ تمام چیمبر آف کامرس کے لیڈروں نے اپنے اپنے خطاب میں پاکستانی مصنوعات کو امریکہ میں خوش آمدید کے ساتھ پاکستان ہاوس اور علی زئی فاونڈیشن انٹرنیشنل کے بانی نسیم خان علی زئی، فاروق مرزا اور سید زاہد شیباز کی کاوشوں کو سراہا۔ سیمینار سے خطاب میں قونصل جنرل آف پاکستان اور ٹریڈ منسٹر آف پاکستانی قونصلیٹ نے حاضرین پاکستانی تاجروں سے امریکہ میں پاکستانی مصنوعات کو پوپولر کرنے کیلئے اپنی اپنی کوششوں اور خدمات کی درخواست اور ساتھ ہی کھا کہ ہمارے دروازے ہمیشہ کسی بھی خدمت کیلئے کھلے ہیں، کونسل جنرل نے خاص طور پر پاکستان ہاوس کے بانی کی بھرپور تعریف کرتے ہوے کہا کہ نسیم خان علی زئی اپنی فاونڈیشن کے پلیٹ فارم کے ذریعے روز اول سے امریکہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی اور اپنے وطن پاکستان کی بغیر کسی سیاسی فرق کے ہمیشہ خدمات جاری رکھتے ہیں۔ نسیم خان علی زئی نے اپنے خطاب میں امریکہ میں پاکستانی تاجروں اور امپورٹرز حضرات سے پرزور اپیل کی آپ نہ صرف چاول کی امپورٹ کو مزید بڑھائیں بلکہ دوسری ایسی تمام پاکستانی مصنوعات کو بھی امریکہ میں امپورٹ کریں جو کہ آج کل انڈیا اور دوسرے ممالک سے آ رہی ہیں تا کہ ہمارا وطن پاکستان نہ صرف بھرپور ترقی کرے بلکہ بیرونی قرضوں سے نجات دلانے کے ساتھ ہی ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھی پاکستان کی طرف راغب کرنے کا وسیلہ بنے۔فاروق مرزا نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا دنیا میں سب سے بڑھا تجارتی پارٹنر ہے لہٰذا تاجروں سے گزارش کرتا ہوں کہ امریکہ میں اپنے اپنے کاروباری سسٹم میں پاکستانی مصنوعات کو پروجیکٹ کریں، پاک وطن ٹی وی کے چیئرمین سید زاہد شیباز نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ اگر ہمیں اپنے وطن سے محبت ہے اور پاکستان کو دنیا میں اپنا مقام بنانا ہے تو ہمیں پاکستانی مصنوعات کو فروغ دینا ہوگا اور پاکستان میڈ کو ترجیح دینا ہوگی۔سیمینار کے دوسرے حصے میں مہمان خصوصی، کمشنر سمال بزنس کونسل آف نیو یارک مس دےنشیل کے ہاتھوں سے سیمینار میں شرکت کرنے والے کامیاب کاروباری شخصیات اور ٹیم پاکستان ہاو¿س کو ایوارڈز دئیے گئے۔ اس بزنس سیمینار میں نیو یارک، نیو جرسی اور پنسلوانیہ میں کاروبار کرنیوالے پاکستانی امریکن بزنس مینوں نے شرکت کر کے سیمینار کو کامیاب ترین بزنس سیمینار بنا دیا۔ یاد رہے کہ پاکستان ہاو¿س میں علیزئی فاو¿نڈیشن کے تحت بزنس، امیگریشن اور دوسرے شعبوں کے کئی کامیاب سیمینار منعقد ہو چکے ھیں، اسی طرح پاکستان ہاو¿س اپنے قیام سے لیکر آج تک اپنے مشن کے مطابق پاکستانی کمیونٹی اور اپنے وطن عزیز پاکستان کی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ آخر میں نسیم خان علیزئی نے تمام مہمانوں کا سیمینار میں شرکت کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا اور مہمانوں کو کھانے کی دعوت دی، ہمیشہ کی طرح اس پروگرام میں بھی پاکستان ہاو¿س کی طرف سے شاندار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
پاکستان ہاوس نیویارک میں بزنس سیمینار کا شاندار انعقاد
















