سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نجی دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے
ریاض (مشرق نیوز) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نجی دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے ۔ یہ اطلاع سعودی پریس ایجنسی نے اپنی ایک رپورٹ میں دی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ولی عہد کی اس دورے کے دوران امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات طے کی گئی تھی۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ اور علاقے میں بنی مشکل صورتحال پر تبادلہ خیال سب سے اہم ایجنڈا رہی۔ علاوہ ازیں خطے میں امن و استحکام کے امور پر باہمی مشاورت کی گئی۔ جبکہ نئے بحران کا بھی جائزہ لیا گیا جو علاقے کی سلامتی کے لیے ایک چیلنج بن سکتا ہے۔دونوں اعلیٰ عرب شخصیات نے اس موقع پر فلسطینی تنازع کے منصفانہ اور پائیدار امن و سلامتی کے ساتھ جامع حل کیلئے دو ریاستی حل پر بھی بات چیت کی۔ وہ اتوار کے روز اس سے پہلے کویت میں تھے جہاں انہوں نے خلیج تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت کی۔
















