عدالت عظمیٰ نے ایک ماہ میں 4 ہزار 372 مقدمات نمٹا دیئے

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) عدالت عظمیٰ نے ایک ماہ میں 4 ہزار 372 مقدمات نمٹا دیئے،28 اکتوبر سے 29 نومبر تک کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ نے ایک ماہ میں 4ہزار 372 مقدمات نمٹا دیئے، 1853 نئے مقدمات دائر ہوئے،چیف جسٹس اور ساتھی ججز کی انتھک کوشش سے زیر التوا مقدمات نمٹانے میں اہم پیشرفت ہوئی ،جوڈیشل ریفارمز چیف جسٹس کے ایجنڈے میں ترجیح پر ہیں۔