جوبائیڈن انتظامیہ کی اسرائیل کو مزید اسلحہ فراہمی کی تیاری

واشنگٹن (مشرق نیوز) 20 جنوری کو ٹرمپ انتظامیہ کے آنے سے پہلے جوبائیڈن انتظامیہ نے ایک بار پھر اسرائیل کو اسلحہ فراہمی کے منصوبے کی تیاری شروع کی ہے۔ متعلقہ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں 680 ملین ڈالر کی مالیت کا ایک اسلحہ پیکیج تیار کیا جارہا ہے جو اسرائیل خریدے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ پیشرفت اسرائیل اور لبنان کے حالیہ جنگ بندی کے اعلان اور غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں تیز کرنے کے عندیہ کے بعد سامنے آئی ہے۔ البتہ غزہ جہاں اب تک اسرائیلی فوج 70 فیصد عورتوں اور بچوں کے ساتھ 44282 فلسطینیوں کو قتل کر چکی ابھی اسرائیلی جنگ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق، پیکج میں ہزاروں ڈائریکٹ اٹیک گولہ بارودی کٹس اور سینکڑوں چھوٹے قطر کے بم شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق اس اسلحہ پیکیج کا پہلا جائزہ ستمبر میں کانگریس کی کمیٹیوں کی سطح پر لیا گیا تھا۔ یاد رہے اگست کے دوران اسرائیل کولڑاکا طیارے اور دیگر فوجی ساز و سامان دیا گیا ۔ یہ فیصلہ 20 ارب ڈالر کی اسرائیل کو اسلحہ فروخت کے بعد کیا گیا ہے۔