اسلام آباد(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ نے بھی بشریٰ پرسوال اٹھا دیا۔
سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر علیمہ خان نے کہاشام ہوتے ہی مرکزی کنٹینر کا ساونڈ سسٹم ،لائٹس کیوں بند کردی گئیں؟،ساونڈ سسٹم اور روشنی نہ ہونے کے باعث مکمل اندھیرے میں عوام کو ہدایات جاری ہوئیں نہ کوئی رہنمائی فراہم کی گئی،ساری شام کنٹینر پر روشنی اور آواز چلانے کی درخواست کی لیکن ہدایت دینے والے لوگوں کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔
عوام کو کوئی رہنمائی فراہم نہیںکی گئی،علیمہ خان نے بھی بشریٰ پرسوال اٹھا دیا
















