واشنگٹن :(بیورورپورٹ)امریکہ نے کہاہے پی ٹی آئی مظاہرین تشدد سے گریز ،پرامن احتجاج کریں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہاامن و امان برقرار رکھتے ہوئے پاکستانی قوانین و آئین کا احترام یقینی بنایا جائے،پاکستانی حکام سے اپیل ہے انسانی حقوق و بنیادی آزادی کا احترام کریں،امریکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی اظہار رائے اور پرامن احتجاج کا حامی ہے۔
پی ٹی آئی مظاہرین تشدد سے گریز ،حکومت آزادی احترام کرے،امریکہ
















