تہران (مشرق نیوز) ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے سینئر مشیر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ تہران اسرائیل کو جواب دینے کی تیاری کر رہا ہے۔ان کا یہ بیان ایرانی نیوز ایجنسی کو انٹرویو کے دوران سامنے آیا۔تہران نے 26 اکتوبر کو اسرائیل کی جانب سے ایرانی فوجی اہداف پر کئے گئے تین فضائی حملوں کا جواب دینے کا عزم ظاہر کیا ہے، جو ایران کی جانب سے اسرائیل پر تقریباً 200 بیلسٹک میزائلوں کے داغے جانے کے چند ہفتوں بعد سامنے آیا تھا۔گذشتہ 12 اکتوبر کو اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ امریکہ نے ایرانی خطرات کے پیش نظر طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کیلئے THAAD سسٹم کو اسرائیل میں تعینات کر دیا ہے۔
ایران اسرائیل کو جواب دینے کی تیاری کر رہا ہے: مشیر خامنہ ای علی لاریجانی
















