قوم باران رحمت کیلئے نماز استسقاءادا کرے:وزیراعظم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کےلئے قوم سے نماز استسقا ادا کرنے کی اپیل کردی۔

اپنے بیان میںوزیراعظم نے کہاقوم نماز استسقا ادا کرے ،باران رحمت کےلئے خصوصی دعا مانگی جائے، علمائے کرام اور مشائخ عظام خاص طور پر نماز استسقا کے اہتمام میں اپنا کردار ادا کریں۔

شہبازشریف نے کہابارش برسنے سے ماحول میں بہتری آئے گی، بیماریوں سی نجات ملنے میں بڑی مدد مل سکتی ہے، خصوصی دعائیں کی جائیں تا کہ انسانی زندگی کو تکلیف سے نجات مل سکے، وفاق ، صوبوں کے زیر اہتمام تمام مساجد میں نماز استسقا کا اہتمام کیا جائے، موجودہ صورتحال میں باران رحمت کی شدید ضرورت ہے۔