نیویارک (بیورو رپورٹ) پاکستانی قونصلیٹ نیویارک میں ایک پروقار یوم سیاہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیا گیا اور خطے میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی۔ تقریب میں مطالبہ کیا گیا کہ کشمیر کی اصل خود مختار حیثیت کو بحال کیا جائے، جیسا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی سے پہلے تھا اور کشمیریوں کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کا احترام کیا جائے۔ تقریب کی صدارت قونصل جنرل عامر اتوزئی نے کی جس میں بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانی، پاکستانی سیاسی رہنما، اور کشمیری کمیونٹی کی نمایاں شخصیات شریک تھیں۔ شرکاءمیں کشمیری رہنماسوار خان، پی ٹی آئی کے رہنما صغیر چوہدری، پی ایم ایل (ن) نیویارک کے صدر راحیل ڈار، گوجرانوالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے سابق کونسلر خواجہ فاروق بھی شامل تھے۔ یوم سیاہ پر کشمیری عوام کے حقوق اور خودمختاری کی بحالی کا مطالبہ بھی کیا گیا اور مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیا گیا اور خطے میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی۔اور مطالبہ کیا گیا کہ کشمیر کی اصل خود مختار حیثیت کو بحال کیا جائے، جیسا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی سے پہلے تھا، اور کشمیریوں کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کا حق دیا جائے ۔شرکاءنے اپنی تقاریر میں اس بات پر زور دیا گیا کہ موجودہ بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیر میں غیر کشمیریوں کو آباد کرنے کے اقدامات کشمیر کی منفرد حیثیت کو ختم کرنے کی کوشش ہیں۔ مقررین نے ان اقدامات کی سخت مذمت کی اور عالمی سطح پر اس مسئلے پر آواز اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ کشمیریوں کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے، جو آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سے مزید پابندیوں اور جبر کا شکار ہیں۔انہوں نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے اس موقف کو بھی دہرایا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس سے یہ عزم ظاہر کیا گیا کہ پاکستان انصاف کے حصول تک کشمیر کا ساتھ دے گا۔ انہوں نے سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے الفاظ یاد کیے کہ پاکستان کشمیر کیلئے آخر دم تک کھڑا رہے گا اور عہد کیا کہ کشمیر بنے گا پاکستان۔تقریب میں اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان کے مستقل نمائندے برائے اقوام متحدہ منیر اکرم اور پریس قونصلر امانت علی اس اہم دن کی تقریب میں موجود نہیں تھے۔ بہت سے شرکاءنے ان کی غیر موجودگی پر مایوسی کا اظہار کیا اور اسے کشمیر کاز کیلئے ان کی عدم دلچسپی کے طور پر دیکھا۔ شرکاءنے پاکستانی حکومت سے ان کے رویے اور کشمیر کے حقوق اور آزادی کیلئے ان کے عزم کی جانچ کرنے کا مطالبہ کیا۔
کشمیر کی اصل خود مختار حیثیت کو بحال کیا جائے: مقررین
















