سپریم کورٹ کی غیر جانبداری فیصلوں سے نظر آئے گی،جسٹس طارق جہانگیری
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا ہے سپریم کورٹ اپنی خودمختاری کیلئے کھڑی ہے،غیر جانبداری فیصلوں سے نظر آئے گی، جج حقائق کی بنیاد پر فیصلے کرتے ہیں، جلد انصاف کی فراہمی کےلئے جدید ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کیا جارہا ہے۔
عدلیہ کی آزادی و منصفانہ ٹرائل کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہاانصاف کی فراہمی میں کئی مسائل درپیش ہیں، ای کورٹس سے کیسزتیزی سے بھگتانے میں مدد ملے گی، سپریم کورٹ کی غیرجانبداری فیصلوں سے نظر آئےگی۔
سابق جسٹس شاہد جمیل نے کہا نئی آئینی ترمیم سے سپریم کورٹ کے اختیارات کم ہوں گے، عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتہ ہوگا،آئینی ترمیم کا جلد انصاف کی فراہمی سے بھی کوئی تعلق نہیں، مقصد کچھ اور ہے، کاش جلد انصاف کی فراہمی کیلئے بھی ملکر بیٹھیں۔


















