جنرل اسمبلی میں نیتن یاہو کاخطاب ،پاکستانی وفد کا واک آﺅٹ

نیویارک:(بیورورپورٹ)جنرل اسمبلی میں نیتن یاہو کے خطاب کے دوران پاکستانی وفد واک آﺅٹ کرگیا۔

وزیراعظم شہبازشریف اپنی تقریر ختم کر کے مقرر کردہ نشست پر پہنچے تو اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو خطاب کیلئے مدعو کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف سمیت پاکستانی وفد نے واک آﺅٹ کردیا،دیگر ممالک نے بھی نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کیا،نیتن یاہو کے سٹیج پرآتے ہی درجنوں سفارتکار جنرل اسمبلی ہال سے باہر چلے گئے۔