نیویارک کی عدالت میں مودی حکومت کیخلاف مقدمہ دائر

نیویارک:(بیورورپورٹ)امریکہ میں مودی حکومت کیخلاف مقدمہ دائر کردیا گیا۔

نیویار ک کی عدالت میں دائر کیے گئے مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا سکھ علیحدگی پسندوں خاص طور پرسکھ فار جسٹس سے وابستہ افراد کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ،مقدمہ امریکی سرزمین پرسکھ فارجسٹس کے جنرل کونسلر اورامریکی شہری، گرپتونت سنگھ پنن کو قتل کرنے کی ناکام سازش سے بھی منسلک ہے،مبینہ سازش میں بھارتی سرکاری ملازم ودیگر شامل ہیں۔

امریکی عدالت نے خالصتانی علیحدگی پسند گروپتونت پنن کو قتل کرنے کی مبینہ سازش پر بھارتی قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوول،” را“ کے سابق سربراہ کو طلب کرلیا۔