تل ابیب: (مشرق نیوز)اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے کہاہے عمران خان اسرائیل کے حمایتی ،فوجی اسٹیبلشمنٹ تعلقات میں رکاوٹ،پاکستان کی موجودہ سیاسی قیادت کو بدلنا ہوگا۔
یروشلم پوسٹ نے آرٹیکل میں لکھابانی پی ٹی آئی مخالفانہ بیان دینے کے باوجود اسرائیل سے بہتر تعلقات کے اشارے دیتے رہے، اسرائیل کیلئے ہم خیال سیاستدان عمران خان کی انتخابات میں کامیابی پاک اسرائیل تعلقات کا ازسرنو جائزہ لینے کا موقع ہے۔
اخبار کے آرٹیکل میں کہا گیا اسرائیل دوست خارجہ پالیسی کے سٹریٹجک فوائد ہیں لیکن پاکستان کی فوجی اسٹیبلشمنٹ سے مزاحمت کا سامنا ہے، فوجی اسٹیبلشمنٹ نے طویل عرصہ اسرائیل کےساتھ تعلقات کومعمول پر آنے سے روکا ،پاکستان کی موجودہ سیاسی قیادت کو بدلنا ہوگا کیونکہ عمران خان اسرائیل کے حمایتی ،اسٹیبلشمنٹ و سیاسی قیادت کے مخالف ہیں
یروشلم پوسٹ نے کہااسرائیل سے تعلقات میں عمران خان کا کردار کلیدی ہوگا کیونکہ وہ عوامی رائے ،فوجی پالیسی تبدیل کرنے میں کردار اداکر سکتے ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاوس میں واپسی پاک اسرائیل تعلقات کی بحالی تیز کر سکتی ہے ، ٹرمپ انتظامیہ سفارتی، معاشی فوائد سے پاکستان جیسے ممالک کی حوصلہ افزائی کر سکتی ہے۔
اسرائیلی اخبار کے آرٹیکل میں مزید لکھا گیااسرائیل کےساتھ تعلقات سے پاکستان کو زراعت، سائبر سکیورٹی، دفاع اور مالی سرمایہ کاری جیسے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔
عمران اسرائیلی حمایتی ،پاکستان کی موجودہ سیاسی قیادت کو بدلنا ہوگا ،یروشلم پوسٹ
















