کراچی (بیورو رپورٹ) جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے اب ایک نہیں بلکہ کئی ہڑتالیں ہوسکتی ہیں اور لانگ مارچ و پہیہ جام ہڑتال کے آپشنز بھی موجود ہیں،احافظ نعیم الرحمن نے کراچی آمد کے موقع پر دارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت کے ساتھ معاہدے کو ایک ماہ ہوچکا ہے، وزیر داخلہ نے منصورہ آکر پیش رفت سے آگاہ کرنے کا اعلان کیا ہے، ہمیں اعلانات نہیں عملی اقدامات اورعوامی مسائل کا حل چاہیے، ہم مشاورت کررہے ہیں پہلے ہم نے ملک گیر شٹر ڈاو¿ن ہڑ تال کی تھی، اب ہڑتال ایک نہیں بلکہ کئی ہڑتالیں ہوسکتی ہیں اورلانگ مارچ وپہیہ جام ہڑتال کے آپشنز بھی موجود ہیں، آئی پی پیز سے ہونے والے مذاکرات اور عوام دشمن و ظالمانہ معاہدوں کی تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں،امیر جماعت اسلامی نے کہا شہر کراچی کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، پیپلز پارٹی اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کےلئے تیار نہیں، تمام اداروں پر قبضہ کیا ہوا ہے، اگر بلدیاتی اداروں کو نام نہاد کچھ چیزیں منتقل کی بھی ہیں تو اپنا قبضہ سسٹم ٹاو¿نز اور بلدیاتی حکومت کے اوپر مسلط کیا ہوا ہے، یوسیز اور ٹاو¿نز کے پاس کچھ اختیارات نہیں، پیپلز پارٹی اپنی کراچی دشمن پالیسی جاری رکھے ہوئی ہے۔
اب ایک نہیں کئی ہڑتالیں ہوسکتی ہیں، لانگ مارچ کا آپشن بھی موجود ہے: حافظ نعیم الرحمن
















