معیشت بہتر،مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آچکی،بلال اظہر کیانی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)معیشت بہتر،پیسے آنا شروع،مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آچکی،ان خیالات کااظہار رکن قومی اسمبلی ن لیگ بلال اظہر کیانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

بلال اظہر کیانی نے کہا اڈیالہ جیل کے قیدی نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑکر ملک کو ڈیفالٹ کی طرف دھکیلا ،فچ نے پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری کا اعلان کیا ، سٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ 22 فیصد سے ساڑھے 19فیصد تک آ گیا ،وفاقی،پنجاب حکومت نے بجلی بلوں پر ریلیف دیا،حالات یقیناً خراب ہیں لیکن 6 ماہ میں بہتری آئی۔

رکن قومی اسمبلی نے کہافارن ایکسچینج ریزور18 ارب تک جائیں گے توحالات بہتر ہوں گے،عوام کی مشکلات میں کمی کیلئے اقدامات جاری رکھیں گے۔