پی ٹی آئی جلسے کی حکمت عملی تیار ،اراکین اسمبلی کوٹاسک تفویض

اسلام آباد:(بیورورپورٹ )پی ٹی آئی نے اسلام آباد جلسے کی حکمت عملی تیار کرکے اراکین اسمبلی کوٹاسک سونپ دیا۔

بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا ،ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال، نیب ترامیم فیصلے کے بعد بشری ،عمران خان کےخلاف توشہ خانہ کیس میں درخواست دینے پر غور کیا گیا،اجلاس میں اسلام آباد جلسے کیلئے حکمت عملی تیار کرکے تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو حلقوں سے عوام کو لانے کا ٹاسک سونپ دیاگیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا جلسے کا تھیم مینڈیٹ چوروں کو بھگانا ،بانی پی ٹی آئی کو واپس لانا ہے، ،پورے پاکستان کو دعوت دیتا ہوں،شبلی فراز نے کہاپرامن احتجاج بل 2024 کو عدالت میں چیلنج کرینگے،پارلیمان ہمیشہ ملک ،قوم کے مفاد اور تحفظ کےلئے قانون سازی کرتی ہے، موجودہ اور پی ڈی ایم حکومت نے قوانین مخصوص ٹولے کو فائدہ دینے کےلئے بنائے،چور لٹیرے باہر پھر رہے ہیں، پرامن احتجاج کرنے والے کو 3 سال کی سزاجمہوریت دشمنی ہے۔