لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے بجلی سبسڈی پر آئی ایم ایف کو اعتراض ہے تو بات ہوسکتی ،ڈاکو کچے کے ہوں یا اڈیالہ کے کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا،”اپنی چھت اپنا گھر“پروگرام کےلئے 80ہزار اورکسان کارڈ کےلئے 8لاکھ افراد نے رجسٹریشن کرا لی،سولرپینل کی فراہمی کے نتیجے میں پنجاب کے عوام کو 25سال کیلئے بجلی بلوں سے نجات مل جائے گی،”اپنی چھت اپنا گھر“بلا سود پروگرام ہے، ماہانہ قسط 14ہزارروپے ہوگی ،سروس چارجز حکومت پنجاب خود برداشت کرے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
عظمیٰ بخاری نے کہاوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کسان کارڈ کا بھی باقاعدہ آغاز کر دیا ،300ارب کا پراجیکٹ مکمل ٹیکس فری ہے،بنیادی ہدف پنجاب کے دور دراز علاقے ہیں، کسانوں کو 6ماہ کیلئے بلا سود 30ہزارروپے فی ایکڑ کے حساب سے قرض ملے گا،محکمہ زراعت نے 136کسان کارڈ ڈسٹری بیوشن سینٹر قائم کر دیئے۔
وزیر اطلاعات نے کہاوزیر اعلیٰ نے بجلی بلوں میں ریلیف پروگرام شروع کیا تو شمال و مغرب سے مخالفت کی گئی،سولر پینل پراجیکٹ جلد شروع ہو جائیگا ،لوگوں کو بجلی بلوں سے نجات ملے گی،ایک صوبے نے چند لوگوں میں سولر پینل تقسیم کر دیئے اور ایک صوبے نے پہلے سے افتتاح شدہ منصوبے کا دوبارہ افتتاح کر دیا اب پتہ نہیں وہ سچ مچ سولر پینل تھے یا محض فوٹو سیشن۔
عظمیٰ بخاری نے کہامریم نواز کی سب سے بڑی خوبی ہے وہ تب تک کسی منصوبے کو پبلک نہیں کرتیں جب تک ہوم ورک مکمل نہ ہو جائے،باقی صوبے وزیراعلیٰ مریم نواز کو کاپی کرتے ہیں، مریم نواز نے سارے صوبوں کو یاد کرایا روٹی کی قیمت کم کرنی چاہیے ،ایئر ایمبولینس پر بھی تنقید کی گئی، مخالفین نے پھر کہا ہم بھی ایئر ایمبولینس لائیں گے،بجلی ریلیف پیکیج پر آئی ایم ایف کے اعتراض کی کوئی اطلاعات نہیں ،حساس معاملہ ہے اور عام آدمی کے فائدے کی خبروں پر احتیاط کرنی چاہیے،صحت کارڈ کو دوبارہ لانچ کیا جائے گا،کارڈ صرف حق دار کو ملے گا
سب کو پاکستانی بن کر پاکستان کے بارے میں سوچنا چاہئے: وزیراعلیٰ پنجاب
پاکستان کرکٹ بورڈ کا 38 کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
پاکستانی ڈرامہ ’در نجات‘ کا جی ٹی اے ورژن وائرل، مکمل ویڈیو دیکھیں
ایران ہمارے ساتھ ڈیل کا خواہشمند، جوہری ہتھیار کبھی حاصل نہیں کرنے دینگے: امریکی صدر
امریکہ، ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار
ملک بھر میں خناق، کالی کھانسی، خسرہ اور موسمی انفلوئنزا کے کیسوں میں اضافہ
الزامات کے بجائے خطے کے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک
فوج کو اپنی قوم کے مقابلے میں طاقتور نہیں دیکھنا چاہتے: مولانا فضل الرحمن
سابق وزیر لیاقت بھٹی قتل، 3 ذاتی محافظ گرفتار، تفتیش میں اہم انکشافات متوقع
کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کو بجلی کا بڑا جھٹکا لگنے کا خدشہ
















